مہنگائی کا اثر، درسی کتب کی خریداری والدین کے بس سے باہر

ویب ڈیسک:مہنگائی کے باعث تعلیم حاصل کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے، ایک سال کے دوران نصابی کتابوں اور کاپیوں کی قیمتوں میں تین سو فیصد تک اضافہ ہواہے۔ آئندہ نیا سال تعلیم کے حوالے سے مشکل ترین ہو گیا ہے۔ مہنگائی کے باعث سفید پوش طبقہ نے اپنے بچوںکو پرائیویٹ سکولوں سے نکال کر سرکاری سکولوں میں داخل کرانا شروع کردیا ہے۔
ایک سال کے دوران کاغذ کی قیمت میں تین سو فیصد اضافہ کے باعث کتابوں ، نوٹ بکس بھی مہنگی ہو گئی ہے، کتابوں اور کاپیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ چوک یادگار ، پشاورصدر، ہشت نگری ، سمیت دیگر مقامات پر کتابوں،کا پیوں ، پنسلوں سمیت سٹیشنری کے کاروبار سے و ابستہ تاجروںنے گزشتہ ایک سال کے دوران کروڑوں روپے کا منافع کما یا ہے۔ شہریوں کے مطابق تاجر اپنی مرضی سے نرخوں میں اضافہ کر رہے ہیں اورکوئی چیک کرنا والا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  محمد مخبر دو ماہ کیلئے ایران کے عبوری صدر مقرر، سپریم لیڈر نے منظوری دیدی