زندگی کا سب سے بڑا مقصد

زندگی کا سب سے بڑا مقصد آخرت سنوارنا ہے، نیلم منیر

ویب ڈیسک: خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے اپنی زندگی کے مقصد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کا سب سے بڑا مقصد آخرت سنوارنا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے مداحوں کے سوالات کا جوابات دینے کا سیشن رکھا، جس میں ایک صارف نے اِن سے سوال کیا کہ آپ کی زندگی کا وہ ایک مقصد کیا ہے جسے ابھی حاصل کرنا باقی ہے؟
جس پر نیلم منیر نے صارف کے سوال کا جواب صرف ایک لفظ میں دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’آخرت‘‘۔
اسی طرح ایک صارف نے سوال پوچھا کہ آپ کا خواب کیا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں ہے بلکہ آخرت کی تیاری کرنا ہے‘‘۔
فکر آخرت سے متعلق نیلم منیر نے لکھا کہ ’’موت بے شک برحق ہے، میرا خواب ہے کہ میرا جنازہ بہت اچھا ہو، اللّٰہ کے حکم سے مجھے جنت میں اعلیٰ مقام ملے، اللّٰہ تعالیٰ مجھے بخش دیں، مجھ پر رحم فرمائیں، مجھے ہدایت دے اور ان لوگوں میں شامل کرلیں جو اللّٰہ کو بہت پسند ہیں‘‘۔

مزید پڑھیں:  پیجر دھماکے انسانی حقوق کے عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار