ضمانت قبل ا ز گرفتاری منظور

صوابی:پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز ودیگر کی ضمانت قبل ا ز گرفتاری منظور

ویب ڈیسک :صوابی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز و تحصیل چیئرمین سمیت 20کارکنان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج ون عزیز خان کی عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی منظوری دیدی۔
واضح رہے کہ سابق ایم پی اے اے عاقب اللہ ‘عبدالکریم ‘حاجی رنگیز و ‘تحصیل چیئرمین عطاءاللہ ‘ضلعی صدر سہیل یوسفزئی ‘فیصل ترکئی سمیت دیگر کارکنوں کے خلاف یوتھ کنونشن کے بعد دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کی چوتھی حکومت میں ترقی کا سفر شروع ہوا ہے،مریم نواز