درخواستوں میں توسیع

عام انتخابات ‘غیر ملکی مبصرین کے ویزے حصول کی درخواستوں میں توسیع

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے غیر ملکی مبصرین کے ویزے حصول کی درخواستوں میں ایک بار پھر 15 دن کی توسیع کر دی گئی‘جس کا مقصد عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کیا گیا تھا جس کے بعد غیر ملکی مبصرین کیلئے ویزوں کی توسیع کی تاریخ 15 دسمبر کے بجائے 31 دسمبر کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی مبصرین کو دعوت نامہ جاری کیا جا چکا ہے، اس سلسلے میں کامن ویلتھ کے 4 رکنی وفد نے 2 روز قبل الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات بھی کی۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ : ایک روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی تشدد زدہ نعش مل گئی