پاک فوج کے سربراہ

پاک فوج کے سربراہ کی اہم امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں

ویب ڈیسک : پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے امریکا کے دورے میں اہم امریکی حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
آئی ایس پی آ) کے مطابق آرمی چیف سے سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن، سیکرٹری دفاع جنرل لائیڈ جے آسٹن کی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
جنرل عاصم منیر کی نائب امریکی وزیرِ خارجہ وکٹوریہ نولینڈ، نائب قومی سلامتی مشیر جوناتھن فائنر سے بھی ملاقات ہوئی‘امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل چارلس کیو بران سے بھی آرمی چیف ملے ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ان ملاقاتوں میں دوطرفہ دلچسپی، عالمی و علاقائی سلامتی کے باہمی امور اور بین الاقوامی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے بھی بات چیت کی،آرمی چیف کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے ملکی ترقی میں مثبت کردار اور کوششوں کو سراہا گیا۔
آرمی چیف نے اوورسیزپاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔
جنرل عاصم منیر نے ویزوں کی رکاوٹ، خصوصی اسکریننگ اور دیگر گمراہ کن افواہوں کو رد کیا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس میں غیرملکیوں پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پیش