سلیپ چیریٹی

بہترین نیند کے لئے رات کو کیلا کھائیں، سلیپ چیریٹی

ویب ڈیسک: سلیپ چیریٹی کے مطابق رات کے کھانے میں کیلا کھانا اچھی نیند کی کلید ثابت ہو سکتا ہے۔
نیند کی صحت سے متعلق ٹریننگ اور سپورٹ فراہم کرنے والے ادارے سلیپ چیریٹی نے 2024 میں بہتر معیاری نیند حاصل کرنے کے طریقے کے بارے میں پانچ تجاویز جاری کی ہیں جس میں سونے سے کچھ دیر پہلے پھلوں کا استعمال سرفہرست ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ کیلے میں خاص طور پر پوٹاشیم اور میگنیشیم کی اعلی سطح پٹھوں کو آرام دینے میں مدد کرتے ہیں جس کی وجہ سے اچھی نیند حاصل کی جاسکتی ہے۔
اس کے علاوہ کیلے میں امائنو ایسڈ ٹرپٹوفن بھی ہوتا ہے جو دماغ کو پرسکون کرنے والے ہارمونز کی پیداوار کو متحرک کرتا ہے۔ کچھ مخصوص پھل میلاٹونن کی پیداوار کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو کہ ایک ہارمون ہے جو قدرتی طور پر انسانی جسم میں پایا جاتا ہے اور نیند میں بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد