اساتذہ کی مطالبات کیلئے نگراں حکومت کو ایک ہفتہ کی مہلت

ویب ڈیسک: ایس ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات پورے کرنے کیلئے نگراں حکومت کو ایک ہفتہ کی مہلت دی گئی ہے۔
ایس ایس ٹی ویلفیر ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار احمد نے اساتذہ پروموشن رولز اپروڈ نہ ہونے کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 3 سال سے صوبے کے 22000 سے زائد اساتذہ کی پروموشن نہیں کی جارہی ہے۔
صدر ایس ایس ٹی کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ نے نگران حکومت کو مطالبات پورے کرنے کیلئے ایک ہفتہ کا وقت دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر25 دسمبر تک ہماری بات نہ سنی گئی تو 26 دسمبر کو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے۔
ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار احمد کا کہنا تھا کہ چیف سکیرٹری سے کئی بار بات کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے ٹائم نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ کی مہلت ختم ہونے پر بند اسمبلی کے سامنے نہیں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا :تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات دوگنی کرنے کا فیصلہ