پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، ذبیح اللہ مجاہد

ویب ڈیسک: افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی کے 35 سے 40 ارکان افغانستان بھر سے پکڑے گئے ہیں اور داعش کے ارکان بھی بڑی تعداد میں گرفتار کئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان افغان وزارت داخلہ نے بتایاکہ پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ افغان سرزمین پڑوسی ممالک سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دینگے۔
ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیاکہ آج افغانستان میں کوئی گروپ فعال نہیں، ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے کی نشاندہی کرکے گرفتار کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے گرفتاری کا دعوی کیا جا رہا ہے.

مزید پڑھیں:  190ملین پانڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار