عبدالفتاح السیسی

عبدالفتاح السیسی تیسری بار مصر کے صدر منتخب

ویب ڈیسک: مصر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں عبدالفتاح السیسی 89اعشاریہ 6فیصد ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
ذرائع کے مطابق ایک دہائی سے مصر میں حکمرانے کرانے والے سابق آرمی چیف اور موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی اگلی مدت کے لیے بھی صدر منتخب ہوگئے۔
مصر کی الیکشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرن آوٹ بے مثال رہا۔ 66اعشاریہ 8 فیصد ووٹرز نے رائے شماری میں حصہ لیا 39 ملین سے زیادہ لوگوں نے ووٹ ڈال کر آئندہ 6 برسوں کے لیے اپنے صدر کا انتخاب کیا۔
ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما حازم عمر کو صرف 4اعشاریہ 5 فیصد ووٹ ملے۔
صدارتی الیکشن کا انعقاد 10 سے 12 دسمبر کے درمیان ہوا تھا جس میں صدر کے تین غیر معروف رشتے داروں نے بھی حصہ لیا تھا۔
یاد رہے کہ عبدالفتاح السیسی نے 2014 ء میں اس وقت کے صدر مرسی جن کا تعلق اخوان المسلمین سے تھا کو برطرف کے اقتدار پر قبضہ کیا تھا بعد ازاں 2014 اور 2018 کے صدارتی انتخابات میں 97 فیصد ووٹوں کے ساتھ فاتح قرار پائے تھے۔
غیر ملکی میڈیا نے عبدالفتاح السیسی کی کامیابی پر ہمیشہ سے الیکشن میں شفافیت پر سوالات اُٹھائے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بیک وقت کئی محاذوں پر مصروف اسرائیلی فوج گھٹنے لگی