ڈیرہ ، ڈیلروں کا کوٹہ کم کرنے سے کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا

ویب ڈیسک:ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کھاد کا بحران شدت اختیار کیا گیا، محکمہ زراعت زبردستی صرف اپنوں کو سرکاری نرخوں پر کھاد دلوا رہا ہے جبکہ چھوٹے زمیندار سرکاری نرخوں 3460روپے پر یوریاکھاد لینے کی بجائے 5500روپے کرایہ شامل کرکے خریدنے پرمجبور ہیں، جو کوٹہ محکمہ زراعت نے محکمہ ایگرو ٹیک کے ذریعے حاصل کیا ہے، وہ محض اپنے سرکاری فارمز کے استعمال کے لئے ظاہر کرتے ہیں ، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، کھادمافیا ”ڈیلرز” زمینداروں کو آخری کمپنی ریٹ ڈرافٹ دکھا کر مہنگے داموں زمینداروں کو کھاد فروخت کر رہاہے جبکہ گندم سیزن کاشت کا ہے ، انتہائی ذمہ دار ذرا ئع کا کہنا ہے کہ علاقہ کے کھاد ڈیلروں کا کوٹہ کم کرنے کی وجہ سے علاقہ میں کھاد کا بحران ہے اگر آج کھاد ڈیلروں کا کوٹہ بحال کر دیا جائے تو خطہ میں کھاد کا کوئی بحران نہیں کوٹہ کم ہونے کی وجہ سے کھاد مارکیٹ میں مہنگے داموں بلیک میں 50کلو کا بیگ 5300سے 5500روپے میں فروخت ہو رہا ہے ، مقامی زمینداروں نے کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام خٹک ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ زراعت ڈیرہ اور کھاد کے ڈیلرز کو سرکاری نرخوں پر کھاد کی بوریوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کااڈیالہ جیل میں میڈیکل چیک اپ کرانے سے انکار