نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف کا مانسہرہ سے الیکشن لڑنے کا امکان

ویب ڈیسک :ملک بھر کی طرح عام انتخابات کے لئے ضلع مانسہرہ میں بھی کاغذات نامزدگی وصولی کا سلسلہ جاری‘سابق وزیر اعظم نواز شریف کا مانسہرہ سے بھی الیکشن لڑنے کا امکان ہے ۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی این اے 15 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے‘این اے 14 سے سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف سمیت 20 امیدوراں نے کاغذات حاصل کر لیے۔
پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق وزیر شجاع سالم خان نے بھی این اے 14 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے‘جبکہ صوبائی اسمبلی کے پانچ حلقوں سے 90 امیدوراں نے کاغذات حاصل کر لیے ۔
کاغذات نامزدگی شام ساڑھے 4 بجے تک حاصل و جمع کروائے جا سکیں گئے ‘23 دسمبر کو امیدواروں کی ابتدائی حتمی لسٹ جاری کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے کے ذریعے 4398عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے