توشہ خانہ ریفرنس

احتساب عدالت :توشہ خانہ ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک :احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف گزشتہ روز دائر کیا گیا توشہ خانہ نیب ریفرنس کو باقاعدہ سماعت کے لئے مقرر کرلیا ۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کو 23 دسمبر کی طلبی کے نوٹسز جاری کر دئیے، جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران احکامات جاری کیے۔
ریفرنس کے مطابق وزارت عظمیٰ کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 108 تحائف ملے، 108 تحائف میں سے 58 تحائف ملزمان نے رکھ لیے، تحائف کم مالیت ظاہر کرکے رکھے گئے۔
ملزمان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والا جیولری سیٹ بھی کم مالیت پر حاصل کیا، بشریٰ بی بی نے سعودی ولی عہد سے ملنے والا جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا، ملزمان تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند تھے۔

مزید پڑھیں:  سمیں بلاک نہیں نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکنے کا آرڈر کیا، جسٹس عامر فاروق