کالعدم بی این اے کمانڈر

کالعدم بی این اے کمانڈر نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

ویب ڈیسک: کالعدم بلوچ نیشنل آرمی ( بی این اے) کے سابق کمانڈر سرفراز بنگلزئی نے 70 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔
نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بی این اے کے سابق کمانڈر سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے، 2009ءمیں چند لوگوں کے بہکاوے میں آگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہی سمجھا تھا صوبے کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہا ہوں، ظلم کی لمبی داستان ہے، بلوچوں کا خون بلوچوں کے ہاتھوں کروایا گیا اور اس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔
سابق بی این اے کمانڈر سرفراز بنگلزئی کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں، ریاست نے واپس آنے پر سینے سے لگایا، آئندہ ملک کی خدمت کروں گا۔

مزید پڑھیں:  ریاستی پالیسیوں کے نقاد شاعر فرہاد شاہ کے اغوا پر پولیس افسران طلب