شمالی وزیرستان

پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں اعلی تعلیمی ادارے کا قیام

ویب ڈیسک: عرصہ دراز سے شمالی وزیرستان کے علاقے سربزئی گاوں کے بچے تعلیم جیسی بنیادی سہولت سے محروم تھے۔
اس ضمن میں پاک فوج کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت محمد ماڈل سکول کا قیام عمل میں لایا گیا۔
محمد ماڈل سکول تعلیمی اعتبار سے تمام جدید ترین سہولیات سے مزین ہے۔ جہاں طلباء اور طالبات کی نشوونما کے لیے بہترین مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
طلباء اور طالبات کو بنیادی علوم سے متعارف کرانے کے لیے دلچسپ کتب اور دریافت کرنے کے لیے لائبریری کی سہولت بھی موجود ہے۔
طلباء وطالبات میں سیکھنے اور دریافت کرنے کی جستجو پیدا کرنے کے لیے تعلیمی ویڈیوز، دستاویزی فلمیں اور بچوں کو مشغول رکھنے کے لیے نصب کردہ سمارٹ ٹی وی کی بھی سہولت موجود ہے۔
اس کے علاوہ طلباء اور طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے مفت یونیفام, اسٹیشنری اور دلچسپ کتابوں پرمشتمل سکول بیگ وغیرہ بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔
سکول میں ترقی یافتہ ممالک کے درس وتدریس نظام کو اپنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ طلباء کواسلامی اور روایتی بنیادی آداب بھی سکھاۓ جاتے ہے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، شقی القلب باپ کی بچوں پر فائرنگ، بیٹا جاں بحق، بیٹی شدید زخمی