بحری جہاز پر ڈرون حملہ

بھارت میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز پر ڈرون حملہ

ویب ڈیسک: بھارت کے مغربی ساحلی علاقے میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے تجارتی بحری جہاز پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز پر ڈرون حملہ بھارتی گجرات کے ساحلی علاقےمیں ہوا ہے۔
میڈیا ذرئع کے مطابق ڈرون حملے کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی تھی جو کہ بجھا دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کا عملہ محفوظ ہے، کیمیکل مصنوعات سے بھرے جہاز پر افریقی ملک لائبیریا کا جھنڈا لگا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی بحریہ نے جہاز سے مدد کی درخواست پر جواب دینے کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ جہاز سعودی عرب سے خام تیل لے کر بھارتی بندرگاہ جا رہا تھا، جہاز کے عملے میں 20 بھارتی بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  مالی میں دہشت گردوں کا سکول پر حملہ، 80افراد ہلاک ہو گئے