کیمیائی کھاد سے فصل کو نقصان اور کئی اقسام کے پرندے ناپید

ویب ڈیسک: فصلوں کی کاشت کیلئے زہروں اور کیمیائی کھادوں کے استعمال سے مختلف انواع کے درجنوں پرندے ، چرندے ناپید ہوتے جا رہے ہیں ماہرین زراعت کے مطابق زہر آلود اور کھاد کی خطرناک کیمیکل نہ صرف جنگلی حیات کی اموات کا سبب بن رہی ہے بلکہ انکی تولیدی صلاحیت کو بھی متاثر کرتی ہے صوبائی دارالحکومت پشاور اور اس کے گرد نواح کے مضافاتی علاقوں میں 1970 میں کئے گئے سروے میں تین سو سے زائد اقسام کے پرند ، چرند وغیرہ دکھائی گئے تھے۔ تاہم اب یہ ایک درجن اقسام تک رہ گئے ہیں۔
کاشتکار فصلوں اور باغات سے زیادہ اور بہتر پیداوار کیلئے مختلف زہروں اور کیمیائی کھادوں کا استعمال کرتے ہیں اس طریقے سے پیداوار میں تو اضافہ ہو رہاہے لیکن کھیتوں اور باغات میں چہچانے والے پرندے ، کئی ماحول دوست کیڑے ، مکوڑے ، پتنگ ، اور جانور ختم ہو رہے ہیں۔ پشاور سے سبز رنگ کا طوطا ختم ہو گیا ہے مختلف اقسام کی چڑیاں بھی ختم ہو گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  برازیل میں موسلادھار بارش و سیلاب کے باعث 113 افراد ہلاک، 754 زخمی