ڈی آئی خان حملے س

ڈی آئی خان حملے سے متعلق سی ٹی ڈی کے اہم انکشافات

ویب ڈیسک: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈی آئی خان حملے کے حوالے سے اہم پیشرفت کی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گاڑی کے انجن پارٹس وہیکل ٹیمپرنگ چیکنگ کیلئے لیبارٹری بھیجوا دی ہے جس سے گاڑی جس کے نام رجسٹرڈ ہے اس کا جلد پتہ چل جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں مرنے والے دہشت گرد صفت اللہ مروت 3 مارچ کو طورخم بارڈ سے افغانستان گیا تھا۔ صفت اللہ کا موبائل لوکیشن 7 مارچ کو بنارس آباد پشاور اور 8 مارچ کو جمرود ضلع خیبر تھی۔
دہشت گرد صفت اللہ کا موبائل لوکیشن 25 اپریل کو ڈانڈے درپہ خیل میرانشاہ تھی۔
دہشت گرد صفت کے نام تین مختلف موبائل کمپنیوں کے سم رجسٹرڈ تھے، دستاویز
حملے میں مرنے والے صفت اللہ کا شناختی کارڈ اور ڈومیسائل ودیگر دستاویزات موصول ہوگئی ہیں۔
صفت اللہ کا تعلق امارت اسلامی افغانستان سے ہے۔ خودکش حملہ اور صفت کے والد نے بیٹے کی امارت اسلامی سے تعلق کی تصدیق کردی۔
دہشت گرد حملے میں 2 خودکش سمیت کل 4 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔
حملے میں ملوث 6 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ پانچ دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ سے بھی حملے میں ملوث تھے۔
خودکش حملہ اور حسن افغانی عرف شاکر نے حملے سے قبل ویڈیو جاری کی تھی۔
دستاویز کے مطابق حملے کے دوران دہشت گردوں سے امریکی ساختہ اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال جج پرشدید گرمی ،سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا