توشہ خانہ کیس

توشہ خانہ کیس:ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطلی کیلئے پھر سپریم کورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کیلئے پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکلاءکی جانب سے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے دوبارہ اپیل دائر کر دی گئی جس میں توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر معطل کرنے کی متفرق درخواست مسترد کر دی تھی۔

مزید پڑھیں:  صدرمملکت سے گورنر خیبرپختونخوا علی فیصل کنڈی کی ملاقات