190ملین پاونڈز ریفرنس

190ملین پاونڈز ریفرنس، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف سماعت آج

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ ریفرنسز کی سماعت آج احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل میں کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی کی مذکورہ ریفرنس میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستوں پر بھی سماعت ہوگی۔
اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے اور مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن نے غلط فہمی کا فائدہ اُٹھا کر نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو نے توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں دو ریفرنسز دائر کئے ہیں، دونوں ریفرنسز کی پیروی کیلئے 5رکنی ٹیم تشکیل دی جس نے کام شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی