پرویز خٹک

ملک کےخلاف سازش کرنے والے بے نقاب ہوچکے‘پرویز خٹک

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویزخٹک نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے اقتداد کی خاطر عوام کو بے وقوف بنایا، اداروں اور ملک کے خلاف سازش کرنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں
نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ملک بدترین سیاسی و معاشی بحران کا شکار ہے، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز ملک کو بحران سے نکالے گی، پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے انتخابات میں ووٹ باضمیر اور وطن سے محبت کرنے والوں کو دیں۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو مہنگائی، غربت اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، سابق حکمرانوں نے اقتداد کی خاطر عوام کو بے وقوف بنایا، اداروں اور ملک کے خلاف سازش کرنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اپنے آپ کو مظلوم قرار دینے والے 9 مئی کو ملک توڑنے کی تاریخ رقم کر رہے تھے، ہم ملک توڑنے والے نہیں بلکہ ملک و قوم کو جوڑنے والے ہیں، کارکن گھر، گھر جا کر عوام کو پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا ترقی، خوشحالی اور امن کا منشور بتائیں۔

مزید پڑھیں:  9مئی کے 3700 ملزمان کی گرفتاری کا فیصلہ، پولیس ٹیمیں تشکیل