غزہ، حماس کا جوابی وار، مزید 22 اسرائیلی فوجی مار دیے

ویب ڈیسک: حماس اسرائِیلی جارحیت کے سامنے ڈٹ گئی، گزشتہ روز مزید 22 اسرائیلی فوجی ہلاک کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق ملک شام کی سرحد سے قریب تر اسرائیل کے زیر قبضہ جولان کے علاقے پر شام اور لبنان سے ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے۔
اس میں انہیں شدید نقسان پہنچا۔ اس کے برعکس اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
امریکی تھنک ٹینکس کے بعد اسرائیل کے سابق فوجی اور انٹیلی جنس حکام نے بھی حماس کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کی فوجی صلاحیتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔
حماس کی حالیہ کارروائیوں میں صرف اسرائیلی فوجی مارنا ہی مقصد نہیں تھا بلکہ اس سے انہیں یہ پیغام بھی دینا تھا کہ حماس اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی خیبرپختونخوا کی قیادت میں قافلہ پنجاب کی حدود میں داخل