کاغذات مسترد

سوات:مراد سعید پی ٹی آئی کے متعدد امیدواروں کے کاغذات مسترد

ویب ڈیسک :سوات میں پی ٹی آئی امیدواروں کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا سلسلہ جاری،مرادسعید،سلیم الرحمان،فضل حکیم،ڈاکٹر امجد علی اور میاں شرافت علی کے کاغذات مستردکردیئے گئے ۔
ذرائع کے مطابق سوات این اے 2سے سابق وفاقی وزیر مراد سعید ‘این اے 4سے فضل حکیم کے کاغذات مسترد ہو گئے ہیں
اسی طرح این اے 3سے سابق ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان،پی کے 8سے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی اور پی کے 3سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی کے کاغذات مسترد ہوگئے ہیں
کاغذات نامزدگی کی مسترد ہونے کی وجہ امیدواروں کا مختلف مقدمات نامزد ہوناہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے مزید 3سکولوں میں ڈبل شفٹ ختم کرنےکی سفارش