2023ءرخصت

2023ءرخصت:نئے سال کا آغاز ہو گیا

ویب ڈیسک :پاکستان میں بھی سال 2023ءاپنی تمام تر رعنائیوں اور کئی تلخ اور خوشگوار یادوں کو اپنے ساتھ لئے اختتام پذیر اور نئے سال 2024ءکا آغاز ہو گیا ۔
12 بجتے ہی سال نو کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
کراچی میں سال نو کا آغاز ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلے گلے سے ہوا۔
واضح رے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سال نو کی تقریبات پر پابندی کا اعلان کیا تھا اور عوام سے اپیل کی تھی کہ نئے سال کا سادگی سے استقبال کریں۔

مزید پڑھیں:  عوام پربجلی گرا دی گئی،یونٹ مزید 1 روپے 47 پیسے مہنگا