پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ

کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک: کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بابراعوان نے کہا کہ آئین کسی کو بھی الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا، یہ بات انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، 300 سے زائد کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہم ان ہتھکنڈوں کیخلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر حال میں ہر قیمت پر پاکستان تحریک انصاف الیکشن لڑے گی، یہی ہماری سٹریٹجی تھی کہ ہر حلقے سے اپنا اُمیدوار کھڑا کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے اجازت دیدی ہے، بانی پی ٹی آئی خود ٹکٹ جاری کریں گے، اُمید ہے سپریم کورٹ سے ہمیں انصاف ملے گا۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ : ایک روز قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی تشدد زدہ نعش مل گئی