کانگریس نظرانداز کر کے جوبائیڈن اسرائیل کو ہتھیار فروخت کر سکے گا؟

ویب ڈیسک: فلسطین کے خلاف اسرائیل کی جانب سے جاری خونیں واردات اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ ایسے میں ایک بار پھر جوبائیڈن اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے کا تہیہ کیا گیا ۔
اب کی بار بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر کانگریس کو بھی نظرانداز کر دیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ نے اسرائیل کو ہنگامی ہتھیاروں کی فروخت کا گرین سگنل دیتے ہوئے کانگریس کو ایک بار پھر نظرانداز کیا جس سے ایک بار پھر نفرت کی آگ بھڑکنے لگی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کانگریس کو بتایا کہ انہوں نے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسرا ہنگامی فیصلہ کیا ہے جس میں اسرائیل کو 147اعشاریہ 5 ملین ڈالر کے سامان کی فروخت کا احاطہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اب کی بار دیکھا جائے گا کہ جوبائیڈن اسرائیل کو ہتھیار فروخت کر سکیں گے ؟ کیونکہ انہوں نے ایک بار پھر سے کانگریس کو نظر انداز کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا آخری لیگ میچ پاکستان کے نام