مائیکرو سافٹ کے سابق سی ای او سٹیو بالمر کی گھر بیٹھے ریکارڈ کمائی

ویب ڈیسک: دنیا بھر کے امیر لوگوں میں مائیکرو سافٹ کے سابق سی ای او سٹیو بالمر کا نام بھی لیا جانے لگاہے، اب مائیکرو سافٹ انہیں گھر بیٹھے کچھ نہ کرتے ہوئے بھی سالانہ 1 بلین ڈالر ادا کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ اپنے سابق سی ای او کو سالانہ کی بنیاد پر ایک بلین ڈالر یعنی 2 کھرب 82 ارب پاکستانی روپے سے زائد ادا کرے گا۔
سٹیو بالمر 1980ء میں اس کمپنی سے وابستہ ہوئے، وہ اس کمپنی میں کام کرنے والے 30ویں ملازم تھے۔ 2014ء کے اعداد و شمار کے مطابق ان کے پاس کمپنی کے 33 کروڑ 32 لاکھ شیئرز تھے۔
اب کمپنی نے اپنے سہ ماہی ڈویڈنڈ کو 75 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح سٹیو بالمر جو پہلے ہی بھاری شیئرز کے مالک ہیں اب سالانہ ایک بلین ڈالر ڈیوڈنڈ کے طور پر وصول کریں گے۔ جس سے ان کی گھر بیٹھے کمائی میں بھاری اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ سٹیو بالمر بل گیٹس کے بعد جنوری 2000ء میں کمپنی کے سی ای او بنے اور فروری 2014ء میں اس عہدے سے سبکدوش ہوئے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پورکالوڈ شیڈنگ کم کرنےکیلئےوفاق کو15دن کاالٹی میٹم