فرانکوئز بیٹنکورٹ میئرز 100 بلین ڈالر کمانے والی پہلی خاتون

ویب ڈیسک: لوریئل کا شمار دنیا کی مشہور کاسمیٹک برانڈ میں ہوتا ہے ، اس کی وارث فرانکوئز بیٹنکورٹ میئرز دنیا بھر میں 100 بلین ڈالر کی مالک بننے والی پہلی خاتون بن گئیں۔
بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فرانسیسی کاسمیٹکس کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے لوریئل کی وارث فرانکوئز بیٹنکورٹ میئرز کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
دنیا کے امیر ترین افراد کی درجہ بندی کے مطابق 70 سالہ میئرز دنیا کی 12ویں امیر ترین شخصیت بن گئیں۔ ذرائع کے مطابق اوریئل کے حصص میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا اور ان کی دولت 100 ارب کے پار چلی گئی۔
فرانکوئز بیٹنکورٹ میئرز کمپنی کے بورڈ کی وائس چیئرپرسن ہیں۔ وہ اور ان کے خاندان والے لوریئل میں سب سے زیادہ 35 فیصد حصص کے مالک ہیں۔
یاد رہے کہ فرانکوئز بیٹنکورٹ میئرز دنیا بھر میں 100 بلین ڈالر کی مالک بننے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ انہوں نے فرانس کی فیشن اور کاسمیٹکس کی صنعتوں کے لیے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

مزید پڑھیں:  بلدیاتی نمائندوں کی مدت پوری ہونے کو ہے لیکن آج تک ایک پیسہ نہیں ملا