جاپان زلزلہ سے لرز اٹھا، سونامی کی وارننگ جاری

ویب ڈیسک: جاپان میں ایک بار پھر شدید زلزلہ کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ یاد رہے کہ زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر 7 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔
وسطی جاپان میں زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں کے قریب رہنے والوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلہ کے شدید جھتکے جاپان کے سمندر میں ریکارڈ کئے گئے جس کے ساتھ ہی سی آف جاپان کے مختلف ساحلی علاقوں میں ایک میٹر بڑی لہریں متحرک ہوئیں، اس میں مزید بڑی لہروں کا امکان بھی ماہرین کی جانب سے ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس لئے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری


جاپانی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلہ کے بعد متاثرہ خطے میں موجود نہ صرف ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوئے بلکہ ہوائی جہازوں کی پروازیں اور ٹرین سروسز بھِ متاثر ہوئیں۔
زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے ایشاکاوا، نیگاٹا اور ٹویاما کے ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ یہ اس لئے بھی کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا کی جانب سے جاری بیان میں لوگوں کو متاثرہ علاقہ خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی محسوس کیے گئے جو بالکل مخالف سمت پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  جناح ہاؤس حملہ کیس میں یاسمین راشد، عمر سرفراز کی ضمانت منظور