ہنیڈا ہوائی اڈے پر

ٹوکیو کے ہنیڈا ہوائی اڈے پر مسافر طیارہ میں آگ بھڑک اُٹھی

ویب ڈیسک: جاپان ایئر لائنز کی ایک پرواز ”جے اے ایل 516“ نے منگل کو ٹوکیو کے ہنیڈا ہوائی اڈے پر اُترتے ہی آگ پکڑ لی۔
لینڈنگ کے بعد طیارہ کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرا گیا۔
کوسٹ گارڈ کے طیارے میں عملے کے 5ارکان ہلاک ہوگئے۔ آگ میں لپٹے طیارے سے تمام 379مسافروں اور عملے کو نکال لیا گیا۔
کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ وہ اس امکان کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا ان کا ایک طیارہ مسافر جیٹ سے کیسے ٹکرا گیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ کیا ہوا تھا یا کتنے زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں:  لوئردیر، دس روزہ ایم سی اے جونئیر لیگ فورتھ زلمی ٹیم کے نام