ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کا آج آخری روز

قائد ن لیگ نواز شریف ، شہباز شریف اور بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں‌ کیخلاف اپیلوں پر آج سماعت ہوگی.
ویب ڈیسک: 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے کاغذات کی جانچ پڑتال فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو گئی۔ کراچی، لاہور، کوٹئہ اور پشاور اور دیگر اہم شہروں میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں کا آض آخر دن ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے 9 ججز پر مشتمل ایپلٹ ٹریبونل ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کر کے 10 جنوری تک فیصلے کریں گے۔
یاد رہے کہ اب تک 100 سے زائد اپیلیں ٹریبونل میں دائر ہو چکی ہیں جن پر سماعت جاری ہے۔
کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کے ساتھ ساتھ نواز شریف اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کیخلاف بھی اپیلیں دائر ہو چکی ہیں۔
نوازشریف کے این اے 130 سے کاغذاتِ منظوری جبکہ بانی پی ٹی آئی کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوگی۔
کاغذات نامزدگی کے بارے میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کیلئَے 3 جنوری تک کی تاریخ رکھی گئی ہے اس کے بعد الیکشن ٹربیونلز 4 جنوری سے اپیلوں پر سماعت کریں گے اور 10 جنوری تک اپیلوں پر فیصلہ جاری کریں گے۔
دوسری جانب الیکشن ٹریبونل نے این اے 214 سے پی ٹی آئی امیدوار شاہ محمود قریشی اور اسی حلقے سے ان کے بیٹے زین قریشی کی اپیل پر الیکشن کمیشن،آر او اور دیگر سےجواب طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ان امیدواروں نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کررکھی ہیں۔ ان اپیلوں پر تمام کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران : کوئلے کی کان میں دھماکہ ،51کان کن ہلاک