آبپارہ مارکیٹ

آبپارہ مارکیٹ میں آتشزدگی‘3دکانیں جل کر خاکستر

ویب ڈیسک :اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں آتشزدگی ‘3دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں ‘ لاکھوں کا نقصان ہو گیا ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آگ جوتوں کی دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تین دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے دکانوں میں پڑا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔
آگ لگنے کے باعث علاقے میں دھوئیں کے بادل پھیل گئے۔
فائر بریگیڈ کی گاڑیاں متاثرہ جگہ پر فوری طوپر پہنچ گئی ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دکانوں میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا ۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کی توپوں کارخ مولانا فضل الرحمان کی طرف