ایمان طاہر

تحریک انصاف کی رہنما ایمان طاہر پشاور ہائی کورٹ سے گرفتاری کے بعد رہا

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءایمان طاہر کو پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتاری کے بعد رات کو رہا کردیا گیا۔
رہنما تحریک انصاف ایمان طاہر راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائی کورٹ آئی تھیں، پشاور ہائی کورٹ نے ایمان طاہر کی آج صبح راہداری ضمانت منظور کی تھی۔
تحریری حکم نامہ ملنے پر جب پی ٹی آئی ایمان طاہر ہائی کورٹ سے باہر نکلیں تو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔
ایمان طاہر پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی طاہر صادق کی صاحبزادی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ممبئی میں آندھی سے تباہی، بل بورڈ گرنے سے35افرادزخمی