حفاظتی ضمانت منظور

زرتاج گل کی راہداری ضمانت پر پشاور ہائیکورٹ کا مختصر فیصلہ جاری

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت کے سلسلے میں پشاور ہائیکورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کردیا۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ محمد ابراہیم خان کی جانب سے جاری فیصلے میں لکھاگیا ہے کہ زرتاج گل گوجرانوالہ پولیس کو 9 مئی واقعات سمیت مختلف دفعات میں مطلوب ہیں، درج مقدمات میں ان کو گرفتاری کا خدشہ تھا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار پشاور پولیس کو کسی کیس میں مطلوب نہیں، ان کی ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے۔ زرتاج گل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کا پشاور میں کوئی جاننے والا نہیں اس لئے 50 ہزار جمع کروا سکتی ہوں۔
پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کی راہداری ضمانت 13 جنوری تک منظور کرلی۔ اس کے ساتھ ہی مختصر فیصلے میں سابق وزیر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 13 جنوری تک متعلقہ عدالت میں پیش ہو جائیں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں فیصلہ غیر موثر ہو گا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، تنگی بدین زئی کا واقعہ شدت اختیار کر گیا، 5 افراد جاں بحق