غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر، شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے متجاوز

ویب ڈیسک: شدید سردی کے باوجود غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر ہے اور بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں بجلی گیس کا بحران جاری ہے، جس کے باعث لیسکو سمیت تمام ڈسکوز میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر ہے۔
بند پاور پلانٹس بند ہونے کی وجہ سے پیداوار میں اضافہ نہ ہوسکا، جس سے ملک میں کم ترین بجلی کی طلب بھی پوری نہ ہو سکی۔
اس حوالے سے ذرائع این پی سی سی نے بتایا کہ بجلی کا شارٹ فال 5ہزار، میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے
بجلی کی پیداوار11 ہزار جبکلہ ملک بھر میں طلب 16 ہزار میگا واٹ کے لگ بھگ ہے۔
لیسکو میں صورتحال زیادہ خراب ہوگئی ہے، ذرائع لیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی کے جانے آنے کا کوئی وقت مقررنہیں۔
ذرائع کے مطابق سردی میں گیس کی طلب بھی بڑھ گئی اور گیس پریشر مزید کم ہوگیا جس سے بیشترعلاقوں میں گیس غائب ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی صارفین سے 2116 ارب روپے کیپسٹی چارجز لینے کا فیصلہ