انتھونی بلنکن کو پیغام

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کو پیغام

ویب ڈیسک: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کو پیغام بھیجا ہے۔
حماس گروپ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے اپنے تازہ ترین مشرق وسطیٰ کے دورے کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ بلنکن خطے کے اپنے دورے میں جارحیت کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز رکھیں گے تاکہ قبضے کو ختم کیا جا سکے۔
ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کئے گئے ویڈیو پیغام میں اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ بلنکن نے پچھلے تین مہینوں سے سبق سیکھا ہے اور اپنے قبضے کی حمایت میں واشنگٹن کی غلطیوں کو محسوس کیا ہے۔
ہمیں اُمید ہے کہ عرب اور اسلامی ممالک کے حکام واشنگٹن کو اس بات کی تصدیق کریں گے کہ ہمارے خطے کا استحکام مسئلہ فلسطین سے جڑا ہوا ہے۔
واضح رہے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اپنے حالیہ دورہ میں اسرائیل کیساتھ غزہ کے شہریوں کی ان کے گھروں کو واپسی پر بات چیت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  آئی پی پیز کے گھناؤنے کردار سے متعلق ہوش ربا انکشافات