حماس کے کمانڈر اسماعیل

حماس کے کمانڈر اسماعیل سراج اور احد وہبی فضائی حملے میں شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں حماس کے کمانڈر اسماعیل اسماعیل سراج اور احد وہبی شہید کر دئے گئے۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ دونوں کمانڈرز 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں ملوث تھے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورس نے مجموعی طور پر حماس کے 8ہزار جنگجو مارنے دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے خان یونس میں بھی حملے بڑھا دئیے اور فلسطینی ہلال احمر کے اسپتال کے اطراف میں شدید گولہ باری کی۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی معصوم فلسطینیوں کیخلاف چھاپا مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ : اسرائیل پناہ گزین سکول پر حملہ،بچوں سمیت 30فلسطینی شہید