لبنان کو جنگ

اسرائیل لبنان کو جنگ میں نہ گھسیٹے، سربراہ خارجہ امور یورپی یونین

ویب ڈیسک: یورپی یونین کے خارجہ اور سلامتی امور کے سربراہ جوزف بوریل نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لبنان کو جنگ میں گھسیٹنے سے باز رہے۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ نے لبنان میں اپنے ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اپنی پالیسی نہ بدلی تو مشرق وسطی کو جنگ سے محفوظ رکھنا مشکل ہو جائے گا۔
وہ ان دنوں خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر لبنان کے دورے پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ سے اسرائیل اور لبنان بارڈر پر کشیدگی بڑھ رہی ہے اور اسرائیل کا حماس کی اتحادی تنظیم حزب اللہ سے تصادم بھی دن بدن سنگین ہو رہا ہے۔
واضح رہے جوزف بوریل کے دورے کے بعد امریکی وزیر خارجہ بھی اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے دورے پر آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دیر اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس