پارا چنار فائرنگ واقعہ

پارا چنار فائرنگ واقعہ، جاں بحق 5افراد سپرد خاک

ویب ڈیسک: پارا چنار فائرنگ واقعہ میں جاں بحق 5 افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق پارا چنار میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے 5 افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
واقعے میں جاں بحق ہو نے والوں میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کی نرسنگ کی طالبہ بھی شامل ہے۔
فائرنگ سے طالبہ کے والد شدید زخمی ہوگئے تھے جو پشاور میں زیرعلاج ہیں۔
فائرنگ سے جان بحق ہونیوالوں میں نوشہرہ کے ادب قبیلے سے تعلق رکھنے والا عبدالقادر بھی شامل ہے۔
واضح رہے عبدلقادر فرنٹئر کور میں کینٹین چلاتے تھے۔
یاد رہے مسلح افراد نے پارا چنار سے پشاور جانیوالی ایک کار اور ایک فلائنگ کوچ کو نشانہ بنایا تھا۔
فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئےتھے.
جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان