طویل لوڈشیڈنگ

ٹانک، طویل لوڈشیڈنگ کے باعث ٹرانسفارمر سے کوائل چوری

ویب ڈیسک: ٹانک میں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث ٹرانسفارمر سے کوائل چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ٹانک میں چوبیس چوبیس گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ کے باعث چوری میں اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ شب پٹھان کوٹ میں آبنوشی اسکیم کے تحت قائم ٹیوب ویل سے چوروں نے ٹرانسفارمر سے کوائل چوری کر لئے۔
اہل علاقہ کے مطابق نامعلوم چوروں کی جانب سے آبنوشی سکیم ٹیوب ویل پر نصب ٹرانسفارمر سے کوائل چوری کر لئے گئے۔
اس سے قبل بھی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث اس قسم کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
پولیس نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث حیات آباد میں پانی کی قلت، مکین بلبلا اٹھے