باجوڑ بم دھماکہ، شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ویب ڈیسک: باجوڑ میں پولیس گاڑی پر بم حملہ کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، پولیس لائن باجوڑ میں شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر باجوڑ، سول ایڈمنسٹریشن کے افسران، پولیس افسران، سیاسی و علاقائی عمائیدین، شہداء کی لواحقین اور دیگر مختلف مکاتب فکر کی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہداء کی میتیں پولیس کے سپیشل سکواڈ کے ہمراہ آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں جہاں شہداء کی تدفین انکے آبائی علاقوں میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ کی جائے گی۔
ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد علی خان نے ضلع باجوڑ کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کی ہدایت کی۔
یاد رہے کہ باجوڑ میں پولیس گاڑی پر ہونے والے بم حملےکے نتیجے میں‌6 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے جن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی.

مزید پڑھیں:  جیولری ایکسپورٹرز کا کارخانے بیرون ملک منتقل کرنے پر غور