ایبٹ آباد، سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کے کاغذات منظور

ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد سے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کے کاغذات منظور کر لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق حلقہ این اے 17 اور پی کے 45 سے ریٹرننگ آفیسرز نے مشتاق غنی کے کاغذات مسترد کئے تھے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر صوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے سماعت میں الیکشن ٹریبونل نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی کی طرف سے بیرسٹر علی عظیم آفریدی اور ناز گل الہی نے پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر مشتاق غنی این اے 17 اور پی کے 45 سے الیکشن لڑنے کے اہل ہوگے۔

مزید پڑھیں:  19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ