ایران کی امریکی آئل ٹینکر یرغمال بنانے کی تصدیق

ویب ڈیسک: بحیرہ عرب میں امریکی آئل ٹینکر یرغمال بنانے کی ایران نے تصدیق کردی ہے۔ اس سلسلے میں جاری ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی بحریہ نے بحیرہ عرب میں امریکی آئل ٹینکر سانت نیکولاس کو قبضے میں لے لیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق خلیج عُمان میں عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے خام تیل سے لدے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایرانی بحریہ نے عمان کے ساحل سے ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا ہے۔
یونانی کمپنی کا اس بارے میِں کہنا ہے کہ ہائی جیک ٹینکر سینٹ نکولس کو ترکیہ کی ٹوپراس کمپنی نے چارٹر کیا تھا۔
یونانی کمپنی نے یہ بھِی کہا کہ ٹینکر پر تقریباً 145 ہزار میٹرک ٹن خام تیل تھا جو عراقی بندرگاہ بصرہ سے براستہ نہر سوئز ترکیہ کے شہر علیگا بھیجا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ایران نے بحیرہ عرب میں امریکی آئل ٹینکر یرغمال بنانے کی تصدیق کردی ہے جس میں تقریباً 145 ہزار میٹرک ٹن خام تیل تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پرو وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی کی تقرری نوٹیفکیشن کے ایک روز بعد منسوخ