کالی کھانسی کے پھیلاؤ

کالی کھانسی کا پھیلاؤ، قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی

ویب ڈیسک: کالی کھانسی کے پھیلاؤ کے پیش نظر قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
این آئی ایچ کی جانب سے وفاقی، صوبائی محکمہ صحت اور اسٹیک ہولڈرز کو انتباہی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔
مراسلے میں قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کالی کھانسی کا پھیلاؤ روکنے اور تدارک کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں۔
ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں کالی کھانسی کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے.
کالی کھانسی کیسز میں اضافہ سے اسپتالوں پر لوڈ بڑھے گا۔
این آئی ایچ کے مطابق کالی کھانسی ایک سے دوسرے فرد کو لاحق ہو سکتی ہے۔
کالی کھانسی کا جرثومہ کھانسنے اور چھینکنے سے ہوا میں شامل ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ، حماس کے وفد کا دورہ مصر کا عندیہ