ہائیکورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی ارکان کا انتخابی نشانات کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے سابق وزراءاور اراکین اسمبلی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے الاٹ کئے گئے انتخابی نشانات کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
سابق صوبائی وزیرکامران بنگش‘آصف خان‘آفتاب عالم اور شفیع اللہ نے انتخابی نشان کے خلاف درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ کامران بنگش کو انتخابی نشان ’ وائلن “ دیاگیا جبکہ مخالف امیدوار کو باجا دیا گیا ہے دونوں نشان بیلٹ پیپر پر ایک جیسے نظر آئے گے جس سے ووٹرز کو فرق کرنے میں دشواری ہوگی جبکہ مخالف امیدوار کے نام بھی کامران ہی ہے ۔
اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32سے امیدوار آصف خان کی جانب سے بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھے انتخابی نشان ”ہتھ گاڑی“ دیاگیا ہے جبکہ اسی حلقے سے صوبای اسمبلی کے امیدوار جس کا نام بھی آصف خان کو بھی بھی یہی ”ہتھ گاڑی“ کا نشان دیا گیا ہے جس سے ووٹرز کو فرق کرنے میں مشکل ہوگی۔
کوہاٹ کے پی کے 90 سے امیدوار آفتاب عالم نے بینگن کے خلاف جبکہ کوہاٹ سے امیدوار شفیع اللہ نے انتخابی نشان گوبی کے خلاف درخواست دائر کردی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انتخابی نشان الاٹ کرنے سے پہلے امیدواروں سے رائے لی جاتی ہے ‘درخواست میں الیکشن کمیشن‘ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں فریقین کے درمیان فائرنگ :2افراد زخمی