کین ولیمسن پاکستان

کیویز کیپٹن کین ولیمسن پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کے خلاف سریز کے بقیہ ٹی20 میچز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔
واضح رہے سیریز کے دوسرے ٹی20 میں کین ولیمسن 15 گیندوں پر 26 رنز بنا کر انجری کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے
جبکہ ان کے بعد ٹیم کی قیادت ٹم ساؤتھی نے کی تھی۔
کین ولیمسن کی جگہ ٹم سیفرٹ کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے جوکہ ممکنہ طور پر ڈیون کانوے کی جگہ وکٹ کیپنگ بھی کریں گے۔
کیوی کوچ کا کہنا ہے کہ پہلے بھی کین ولیمسن کا یہی گھٹنا زخمی ہوا تھا۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو میچ میں 21 رنز سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی20 ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا، کیوی ٹیم تیسرا میچ جیت کر سیریز جیت جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی میں افغان قونصل جنرل کیخلاف قرارداد متفقہ منظور