پٹرول 8روپے فی لیٹر سستا

پٹرول 8روپے فی لیٹر سستا‘ ڈیزل کی قیمت برقرار

ویب ڈیسک :حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کردیا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا-

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمہ، بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ