وزیراعظم کا دورہ ڈیووس

پاک ایران کشیدگی، وزیراعظم کا دورہ ڈیووس مختصر، آج رات واپسی

ویب ڈیسک: پاک ایران کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم انوارالحق نے دورہ ڈیووس مختصر کر دیا۔
نگران وزیراعظم آج رات وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے 22 جنوری کو وطن واپس آنا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے یوگنڈا میں موجود نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بھی ملک واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے آج صبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانا بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے کیس میں وزیراعلیٰ اور سپیکر سے جواب طلب