پشاور، لاہوری گیٹ پر مخالفین آمنے سامنے، علاقہ میدان جنگ میں تبدیل

ویب ڈیسک: پشاور کے مصروف علاقے لاہوری گیٹ کے قریب مخالفین کا آمنا سامنا ہوا۔ اس دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ اور ہاتھا پائی ہوئی کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ فریقین کی آپس میں سابقہ دشمنی چلی آ رہی ہے۔ مقامی پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ لاہوری گیٹ پر مخالفین ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ گئے اور اس دوران ایک دوسرے پر پتھراو سمیت ہوائی فائرنگ بھی کی۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی