شکاگو میں 8 افراد قتل

امریکی شہر شکاگو میں 8 افراد کو قتل کرنے کے بعد قاتل کی خودکشی

ویب ڈیسک: امریکی شہر شکاگو میں 8 افراد کو قتل کرنے کے بعد قاتل نے خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق شکاگو کے مضافات میں تین مقامات پر آٹھ افراد کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے مشتبہ شخص نے ٹیکساس میں پولیس کیساتھ تصادم کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
23 سالہ رومیو نینس الینوائے کے شہر جولیٹ میں 8 افراد کے قتل کا مشتبہ شخص تھا جن کی لاشیں اتوار اور پیر کو تین الگ الگ مقامات سے ملی تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالے آٹھ افراد میں سب سے پہلا نائیجیریا سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ شخص ہے جسے اتوار کی سہ پہر جولیٹ ٹاؤن شپ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، وہ تقریبا 3 سال سے امریکا میں رہ رہا تھا۔
پولیس افسران نے پیر کی صبح نینس کے گھر سے سڑک پار ایک دوسرے گھر کے باہر خون دیکھا تھا جہاں اندر دو لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولیس نینس کی رہائش گاہ میں داخل ہوئی جہاں سے مزید 5 لاشیں برآمد ہوئیں۔
اس طرح سے قتل کے تین مختلف واقعات میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
ول کاؤنٹی کے چیف ڈپٹی ڈین جنگلز نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ انہیں ابھی تک اس بات کے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں کہ گھروں میں موجود لوگ کب مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم ابھی زیر التوا ہے۔
اس سے قبل پیر کے روز ول کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے فیس بک کے ذریعے اسی گاڑی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اتوار کی سہ پہر فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات کے تناطر میں دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں:  غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری