جیب حادثے کا شکار

لوئر کوہستان میں جیب حادثے کا شکار : 2افراد جاں بحق ، 8زخمی

ویب ڈیسک :لوئر کوہستان کے علاقہ سیر غازی آباد پالس پر جیب حادثے کا شکار ‘ 2افراد جاں بحق ‘8زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق لوئر کوہستان کے علاقہ سیر غازی آباد پالس کے مقام پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 8شدید زخمی ہو گئے ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید پڑھیں:  سوات میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا